اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ نے غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں قائم مرکزی پاسپورٹ دفتر کے فرید شاہ نامی سپرنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی 63 غیر ملکیوں کو قومی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے ہیں۔

دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔

تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کردیے گئے تھے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل غیر ملکی بیرون ملک ملازمت کررہے تھے، سی ٹی ڈبلیو کی کارروائی میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

latest urdu news