اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ممانعت کے آرڈیننس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ممانعت کے آرڈیننس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور، حکومت نے پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ممانعت کے آرڈیننس 2001 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ قانون پنجاب نے سٹیڈنگ کمیٹی برائے قانون کی مشاورت سے مسودہ وزیراعلیٰ آفس بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس میں پتنگ بنانے والوں کو 6 ماہ سے 3 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی گئی ہے، آرڈیننس میں بچوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی سزا دی جائے گی۔

صوبائی وزیرقانون صہیب احمد بھرت کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلیوں کا مقصد سزا کے حقیقی مستحقین کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل ہے کہ جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

latest urdu news