اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے 25 ملین فالورز مکمل ہو گئے

لاہور، معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے 25 ملین فالورز مکمل ہوگئے۔

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا شمار پاکستان کی ان ٹاک ٹاکرز میں ہوتا کہ جنہوں نے محض تھوڑے عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کیا کہ جس میں انکے فالوورز 25 ملین ہوچکے ہیں۔

سکرین شاٹ

جنت مرزا نے اس موقع پر کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ میرے 25 ملین فالورز ہوچکے ہیں، یہ میرے لیے ایک سنگ میل ہے، میں اپنے تمام فالورز سے بہت محبت کرتی ہوں۔

جنت مرزا نے آخر پر اپنے تمام مداحوں اور فالورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں، میرے تمام چاہنے والوں کا شکریہ!

یاد رہے کہ جنت مرزا ایک پاکستانی اداکارہ اور ٹک ٹاک اسٹار ہے، پنجابی اور اردو میوزک ویڈیوز میں کام کرتی ہے، جنت مرزا نے دسمبر 2022 میں ٹک ٹاک پر 21.3 ملین فالورز کو کراس کیا تھا۔

latest urdu news