اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمر ایوب نے تحریک انصاف پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، عمر ایوب نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو بھی خط لکھا ہے۔

عمر ایوب کے خط میں کہا گیا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، میں عمران خان کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا اشارہ دیدیا تھا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ شہریار آفریدی کے استعفیٰ سے متعلق بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت کافی ممبران نے پی ٹی آئی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا تھا۔

latest urdu news