اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ڈی ایچ کیو حافظ آباد کے گائنی وارڈ میں انجیکشن لگنے کے باعث مریضوں کی حالت غیر

صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں متعدد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔

ورثا کیجانب سے ڈی ایچ کیو انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ گائنی کے وارڈ میں مخصوص انجیکشن لگنے کے بعد متعدد خواتین کی حالت بگڑ گئی۔

ایڈیشنل ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر فائق کا کہنا ہے کہ انجیکشن کے ری ایکشن پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ انجیکشن کو لیب ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ساہیوال واقعے کے بعد پورے پنجاب میں ہڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ساہیوال واقعے کے متعلق پٹیشن فائل کی گئی کہ جسکے مطابق ساہیوال واقعے کی صاف شفاف جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

ڈاکٹرز کیجانب سے دائر کیے گئے کیس کے متعلق سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ آپ فوری طور پر ہڑتال ختم کریں، جسٹس شجاعت علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں ہونا چاہیے، عدالتوں میں نہیں۔

latest urdu news