اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی فورسز کی شجاعیہ پر چرھائی، 50 فلسطینی شہید

صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع شجاعیہ پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں شجاعیہ پر چڑھائی کے دوران اسرائیلی فورسز کی رہائشی علاقوں پر شیلنگ سے 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

شجاعیہ پر اسرائیلی حملے کے بعد ہزاروں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بٹالین کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے پر کیا ہے۔

اس دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بھی اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملہ کیا جس سے کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے، مختلف ممالک کے فلسطین کے حق میں بیانات اور اسرائیل میں جنگ بندی کے حق میں مظاہروں کے باوجود بھی اسرائیلی فورسز کیجانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

latest urdu news