اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہونے والی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

واشنگٹن، امریکا نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہونے والی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انہیں مذہبی تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ مذہب کی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذہبی معاملات میں تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایسے معاملات میں تشدد اور دھمکیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم پاکستان سمیت دنیا میں کہیں بھی ایسے واقعات کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ انسانیت کے حقوق اور بنیادی آزادیوں بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں، حقوق کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ سوات میں ایک شخص کو توہین قرآن کے الزام پر زندہ آگ لگادی گئی تھی۔

latest urdu news