بانی تحریک انصاف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد، چیئرمین نیب کی درخواست پر بانی تحریک انصاف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
چئیرمین نیب کیجانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت دی، عدالت 14 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرے۔
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں یہ کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے ملزم عمران خان کو دی گئی ضمانت کینسل کرے۔
عمران خان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کا لعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ عمران خان عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔