اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غیر ضروری لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتا، شیر افضل مروت کے الزامات پر شبلی فراز کا ردعمل

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ غیر ضروری لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتے اور تحریک انصاف میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔

اسلام آباد، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وہ غیر ضروری لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتے اور تحریک انصاف میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدت کیس نے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کی، ہمیں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑنی چاہیے، لیکن آئین کو کمزور کیا گیا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے لیے جیل میں نہیں بیٹھے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنی جیلوں کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں تبدیل کر دیا تھا، بانی تحریک انصاف کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، کوئی مضبوط لیڈر ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔

استعفیٰ کے حوالے سے شیرافضل مروت کے بیانات پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ غیر اہم لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتے، تحریک انصاف کی پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور بھگوڑوں کا نام تاریخ کے سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔

latest urdu news