مالدیپ کے صدر پر کالے جادو کے الزام میں 2 وزیروں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مالے، مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالے جادو کے الزام میں 2 وزیروں سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر حراست ملزمان میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور انکے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پر کالے جادو کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ کالا جادو ایک ایسا جادو ہے کہ جس سے میاں بیوی میں جدائی اور سمت مخالف کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔