اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسمبلی میں بیٹھ کر ہم نے ون سائیڈڈ گالیاں کھائی ہیں، عظمی بخاری

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا وہ قابل افسوس ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان میں 100 دن کی کارکردگی پیش کی، اپوزیشن ایوان میں گالیاں دیتی ہے، اب ہم نے متفقہ فیصلہ کرلیا ہے کہ جیسے اب اپوزیشن کرے گی ویسے ہی اب ہم کریں گے۔

عظمی بخاری کا یہ کہنا ہے کہ اپوزیشن نے وطیرہ بنالیا ہے کہ بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا یہ کہنا ہے کہ ہم 4 ماہ سے سر نیچے کر کے گالیاں سن رہے ہیں، ان کو اپنی ماؤں اور بہنوں کا تو بالکل حیا ہی نہیں ہے، مریم نواز کی پہلی تقریر پر بھی گندی زبان استعمال کی، ہم بھی اپوزیشن میں رہے ہیں لیکن ایسی گندی زبان کسی کیلئے استعمال میں نہیں لیکر آئے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیوں پنجاب کی ترقی سے جلتی ہے، پی ٹی آئی کو عثمان بزدار جیسا ٹوٹ بٹوٹ چاہیے، عثمان بزدار کو خالی کاغذ دیا گیا اس لیے کارکردگی زیرو تھی، ہم نے ون سائیڈڈ گالیاں کھائیں ہیں اور یہ مریم کے پاپا کی بات کر رہے ہیں، پہلے یہ بتائیں کہ ٹیرین کے پاپا کا کیا معاملہ ہے۔

latest urdu news