اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ماہرہ خان کی قاتل ادائیں، مداح ورطہ حیرت میں مبتلا

اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی دلکش اداؤں نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

لاہور، سرخ و سیاہ ساڑھی میں ملبوس پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماڈل اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کی قاتل اداؤں نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ماہرہ خان کی سادگی اور نفاست اداکارہ کو دنیا بھر میں منفرد بناتی ہے، ماہرہ خان نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ انہوں نے اپنی صلاحیت سے شوبز انڈسٹری میں ایک نام کمایا ہے اور دنیا میں اپنی ایک پہنچان بنائی ہے۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی آج کل نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ماہرہ سرخ اور سیاہ ساڑھی پہنی ہوئی ہے، کہ جو انکی شخصیت کو مزید اجاگر کررہی ہے۔

تصاویر میں ماہرہ خان کی سرخ اور سیاہ رنگ کی ساڑھی انکی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی ہے اور نیلے پس منظر کیساتھ سرخ ساڑھی کا یہ میل بہت ہی حسین لگ رہا ہے، جبکہ انکی نرم مسکراہٹ اور دلکش ادائیں ویوئرز اور مداحوں کو اپنی طرف شدت سے کھینچ رہی ہیں۔

ماہرہ خان کی نئی تصاویر پر انکے مداح انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، انہیں دنیائے فیشن کا آئیکون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news