اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کے قول و فعل میں تضاد ہے، زین قریشی

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ فارم 47 حکومت نے ریلیف بجٹ کی بات کرتے ہوئے ناانصافی سے کام لیا اور ارکان کی مراعات میں اضافہ کیا گیا۔

زین قریشی نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے، دودھ پیتا بچہ بھی نہیں چھوڑا، ایک کھیت پر بھی ٹیکس نہیں لگایا، ٹیکس لگا کر زراعت کے شعبے کو دبا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں اور ن لیگ کے قول و فعل میں فرق ہے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 سال کے لیے نظر بند کیا جائے۔

زین قریشی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیا گیا، ہمارے اپوزیشن لیڈر سے گاڑی، عملہ اور سب کچھ چھین لیا گیا اور وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کی درخواستوں پر فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

latest urdu news