اسلام آباد، جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
جے یو آئی کے مرکزی ترجمان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
جے یو آئی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ کی پالیسیوں کی سمت کا تعین کیا جائے گا اور عوامی اسمبلی کی تحریک، بلوچستان اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
محمد اسلم غوری کا یہ کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں بین الاقوامی صورتحال بالخصوص فلسطین اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن 2024 کے بعد سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اپنایا ہوا ہے، جے یو آئی اس بار حزب اقتدار نہیں ہے، بلکہ وہ اس بار اپوزیشن میں بیٹھ کر قومی اسمبلی اور اپنے اکثر جلسوں میں احتجاج کرتی دکھائی دیتی ہے۔