اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ملک میں انصاف سسکیاں لے رہا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں انصاف ختم ہو چکا ہے اور غریب سسکیاں لے رہا ہے۔

مری، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں انصاف ختم ہو چکا ہے اور غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مری کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبپارہ پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی اور ایس ایچ او آبپارہ نے گھر سے ایک گھڑی، نقدی اور نئے جوتے بھی لے لئے ہیں، پولیس نے کہا تھا کہ واپس کر دیں گے لیکن نہیں ملے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے مری شفٹ کیا گیا تھا اور جس ڈی ایس پی نے مجھے رضامندی اور صفائی دی اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انصاف پاکستان میں سسکیاں لے رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، غریب آدمی کی انصاف تک رسائی نہیں رہی ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کچھ مہینے پہلے روپوش ہونے کے بعد واپس منظر عام پر آگئے تھے کہ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ جب بھی سیاسی جماعت اور اداروں کے درمیان لڑائی ہوتی ہے تو ادارہ بھی جیتتا ہے، اسکے بعد سے پی ٹی آئی نے الیکشن 2024 میں شیخ رشید کی حمایت نہیں کی تھی اور انکے مخالف پی ٹی آئی کا امیدوار کھڑا کر دیا تھا، یوں سابقہ وفاقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

latest urdu news