کراچی، پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی غلط زبان، لہجے اور رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی بنیاد رکھنے والی جماعت اب شدید تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن یہاں سب ایک دوسرے سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور بیان بازی میں مصروف ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر رہنما بانی پی ٹی آئی کی حمایت کی دوڑ میں اپنے مخالفین کے خلاف اونچی آواز میں الزامات اور تشدد کا سہارا لے رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی غلط زبان، لہجے اور رویے پر نظر ثانی کریں، سرخ لکیر عبور کرنے سے بہتر ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پالیسی کو مدنظر رکھا جائے۔