اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے کا بیان جھوٹا ہے، مشیر اطلاعات

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کے پی کو 590 ارب روپے دینے کا بیان جھوٹا ہے۔

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2010 میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی، این ایف سی کے تحت بقایا جات تاحال نہیں ملے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے، عزم استحکام سے متعلق نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اتحاد نے متفقہ بیان دیا ہے کہ ہم افغانستان کے اندر کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

latest urdu news