اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ممتاز اداکارہ مایا خان کی والدہ دنیا فانی سے رخصت، مداح غمگین

ممتاز اداکارہ مایا خان کی والدہ دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔

لاہور، پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور میزبان اور اداکارہ مایا خان کی والدہ دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق مایا خان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’میری جنت، میری ماں اب اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔

مایا خان نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے دوستوں اور مداحوں سے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

ماڈل و اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر مشہور شخصیات اور مداحوں نے سوگ منانے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند مہینے قبل مایا خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ مایا خان نے کہا کہ ان کی شادی کی زیادہ تر وائرل تصاویر جعلی ہیں۔

latest urdu news