اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تامل ناڈو: آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

بھارت، پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

تامل ناڈو، آتشبازی کی فیکٹری میں دو کیمیلز کے ملاپ سے دھماکہ ہوا کہ جسکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی نجی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری جزوی طور پر منہدم ہوگئی، اور اسکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکا ممکنہ طور پر دو یا دو سے زیادہ کیمیکلز کے ملنے کی وجہ سے ہوا تاہم حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کیا تھیں۔

ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ریاست تامل ناڈو، بھارت کی 29 ریاستوں میں اہم ریاست کے طور پر سمجھی جاتی ہے، تامل ناڈو کا دارالحکومت چینائی شہر ہے۔

latest urdu news