اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامی افسران متحرک

گجرات: شہر بھر سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیلڈ میں موجود، تمام تر معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز سے دور رہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گجرات نے ریسکیو 1122 سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو میشنری فنکشنل رکھنے اور مون سون بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال میں تمام اداروں کو متحرک رہنے کا کہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے مزید کہا تھا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں، سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کروائی جائے ہنگامی حالات میں دریائے چناب اور جہلم کیساتھ آباد دیہات کے مکینوں کو فوری آگاہی کے لئے کمیونیکیشن کا نظام موثر بنایا جائے، جنگلات میں آگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

latest urdu news