اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کا ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی نے بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

منصورہ: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف بھی دھرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس لگانے پر کوئی شرمندگی نہیں، غریب آدمی سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں جماعت اسلامی نے پیڑول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر احتجاج کیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں دیکھنے کو ملا، ایک گاڑی کے نمبر کیلئے اشرافیہ نے دس کروڑ دیے۔

latest urdu news