اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نعمان اعجاز گھٹیا تھے، اور گھٹیاکردار ادا کیا، خلیل الرحمٰن قمر

ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر اکثر اپنے جارہانہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر جو کہ اپنے سخت بیانات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، ایک بار پھر معروف پاکستانی اداکار کیلئے منفی الفاظ کا استعمال کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کیلئے لائیو پروگرام میں گھٹیا کا لفظ استعمال کیا جس پر میزبان سمیت سامعین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

خیال رہے اس سے پہلے خلیل الرحمٰن قمر اداکارہ ماہرہ خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئے ہیں، انہوں نے ماہرہ خان کیساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے انکی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پروگرام کے میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی سے نفرت کرتے ہیں؟

خلیل الرحمٰن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف نعمان اعجاز سے نفرت کرتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان نے خلیل الرحمٰن سے سوال پوچھا کہ اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کرنے کے باوجود انہیں اپنے ڈرامے میں کیوں کاسٹ کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ نعمان کو جس کردار کے لیے منتخب کیا تھا وہ گھٹیا تھا اور انہیں اس کردار کو نبھانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔

latest urdu news