اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جے یو آئی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کا بھی ملک میں انتخابات کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک بیان میں اے این پی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور ملک میں نئے انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔

میاں افتخار نے کہا کہ ان انتخابات میں 2018 کے مقابلے میں زیادہ دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن ناکام ہوا، حکومت نے انتخابات میں مداخلت کی اور نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلیجنس ایجنسیاں انتخابات سے دور رہیں اور مداخلت نہ کریں۔

سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس شوریٰ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کو سیاسی عمل قرار دیدیا ہے، حکومت کے پاس اتنی لچک نہیں کہ وہ ہماری شکایات کو دور کر سکے، مسئلہ بہت سنگین ہوچکا ہے۔

latest urdu news