اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کا کوئی حق نہیں، شیر افضل مروت

تحریک انصاف پارٹی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کو تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اُس دن پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہا تھا کہ جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔

تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کو فواد چوہدری سمیت پارٹی قیادت پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دینا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کی قیادت کتنی ہی ناکام کیوں نہ ہو، فواد چوہدری کو ان پر تنقید کا حق نہیں، کیونکہ یہ قیادت بانی تحریک انصاف کیساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی قیادت فواد چوہدری کی طرح پولیس کو دیکھ کر بھاگی نہیں۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف پارٹی ہی ہماری پہچان ہے، میں پی ٹی آئی میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی۔

latest urdu news