اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کیجانب سے تیار کردہ بجٹ کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیجانب سے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے دن عوام پر پٹرول کی صورت میں ایٹم بم گرا دیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کیجانب سے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مریم نواز کا قول ابھی بھی زندہ ہے کہ جب پٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھ جاؤ کہ ریاست کا حکمران چور ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ الیکٹریسٹی اور پٹرول کی قیمتیں مہنگی ہوں تو ملک کا وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید مہنگی ہو رہی ہیں، پٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے بے قابو مہنگائی اب بے لگام ہوجائے گی، یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news