اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے شدید زخمی ہوگئے

سوات، تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں ایک نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمی بچوں کو بھی قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے، اسکول کے زیادہ تر کمروں کی چھتیں کچی تھی جس کے باعث چھتیں گر گئیں، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 3 بچے شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں، دوسری جانب اسپتال حکام کا دعویٰ ہے کہ تمام زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

latest urdu news