اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محسن نقوی کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، سکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت میں دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے، دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وطن پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کیجانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں عزم استحکام آپریشن جاری ہے۔

latest urdu news