اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نےحضور ﷺ پر درود پڑھا

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی اور ہندو انتہا پسند وزراء کی موجودگی میں بھارت کی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اسلام کی امن پسندی اور تشدد کی نفرت کے خلاف بات کرتے ہوئے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیکر ان پر درود بھیجا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران ایک تصویر پیش کی جس میں واضح طور پر ہاتھ اٹھا کر دعا کررہے ہیں، راہول گاندی کے اس عمل پر اپوزیشن کیجانب سے اعتراض بھی عائد کیے گئے ہیں۔

لوک سبھا کے اسپیکر قدرے پرجوش ہوئے اور راہول گاندھی سے کہا کہ آپ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، اس طرح مناسب نہیں ہے، راہول گاندھی نے کہا کہ وہ انہیں اس کی وضاحت نہیں دے سکتے۔

ایک پیغام میں راہول گاندھی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام معتبر ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے دوست یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے اور راہول گاندھی نے دو گھنٹے کی تقریر میں کہا کہ بی جے پی لیڈر نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔

latest urdu news