اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

فصلوں میں داخل ہونے پر گدھی پر تشدد، 2 ٹانگیں ٹوٹ گئیں 

جھنگ، فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی پر بدترین تشدد کیا کہ جسکے باعث گدھی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

جھنگ میں فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کی جانب سے گدھی پر تشدد شروع کردیا گیا۔

زمیندار کیجانب سے تشدد کے دوران گدھی اپنی جان بچانے کی خاطر بھاگتے ہوئے خاردوار تاروں میں پھنس گئی، جسکے نتیجے میں گدھی اپنی دو ٹانگیں تڑوا بیٹھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ایک زمیندار نے کھیت میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی، سوشل میڈیا پر روتی ہوئی اونٹنی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی حکومت سندھ کیجانب سے ایکشن لیا گیا۔

یاد رہے کہ گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی 2 ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی کہ جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ ہلاک ہوگیا۔

latest urdu news