اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت پاکستان میں ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

راولپنڈی، بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی ہے اور اس کے تمام حمایتی شیطان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم برزخ میں 2 مقام ہوتے ہیں ایک علیین کہ جو نیک لوگوں کا ٹھکانہ ہے، دوسرا سجین کہ جہاں بد لوگ رہتے ہیں، جبکہ ایک مقام یہاں پر ہے کہ جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ اس ملک پر بدمعاشوں اور چوروں کا راج ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کو بدنام کرنے کا ذریعہ ہے، اور اس حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی نے واضح کیا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے یا بے عزت کرے گی، انہیں اللہ تعالیٰ خود ہی گرا دے گا۔

latest urdu news