اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ملکی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام پر ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی تعلقات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں اور ترقی کا انحصار سیاسی استحکام پر ہوتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام، سیاسی تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، ہم نے کیوں ان چیزوں کا نام سیاست رکھ دیا ہے کہ جن باتوں سے صرف انتشار پھیلے، منفی رویوں سے ہمیشہ پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، ہماری بہت اچھی روایات ہیں لیکن ہمارے منفی رویوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ میرا زیادہ تر واسطہ لاء اینڈ آرڈر سے رہا ہے، میں اپنے سیاسی کیرئیر میں 10 سال صوبائی وزیر قانون رہا، میرا قانونی امور کے علاوہ دوسری جگہوں پر تجربہ کم رہا ہے، میرے خیال میں مجھے مشیر برائے بین الصوبائی تعلقات بنانے کا مقصد یہی ہے کہ میرے سیاسی تجربے میں اضافہ ہو۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی تعلقات نے کہا کہ اختیارات میں تحمل ملکی استحکام کا باعث ہے، بحیثیت قوم ہمیں رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

latest urdu news