اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیر اعظم پاکستان وفد کے ہمراہ تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے۔

وفد میں وزیراعظم کے علاوہ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی شامل ہیں۔

دوشنبے کے ہوائی اڈے پر تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور تاجک وزرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوشنبہ میں وسطی ایشیا کی تاریخی شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف قصر ملت پہنچے جہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ان کا استقبال بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں قصر ملت میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی اور تاجکستان کی مسلح افواج نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

latest urdu news