اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

طویل القامت شخص عالم چنا کی 26 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

دنیا کے سب سے طویل القامت شخص کا اعزاز رکھنے والے عالم چنا کی 26 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

محمد عالم چنا پاکستان کے صوبہ سندھ کے تاریخی شہر سیہون کے گاؤں بچل چنہ میں پیدا ہوئے۔

عالم چنا کے 11 بہن بھائی تھے سب کا قد نارمل تھا لیکن ان میں سے عالم چنا وہ واحد تھے کہ جن کا قد باقی تمام بہن بھائیوں حتیٰ کہ عام انسانوں کے مقابلے میں غیر معمولی تھا۔

عالم چنا اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر صفائی کا کام کرتے تھے جہاں وہ ہفتے کے 15 روپے کماتے تھے، پھر انہیں ایک سرکس میں کام ملا جہاں وہ ہفتے کے 160 روپے کمانے لگے۔

اسی طرح وہ اپنے غیر معمولی قد کی بدولت شہر سے صوبے، صوبے سے ملک اور ملک سے دنیا میں شہرت حاصل کرتے چلے گئے۔

شہرت کے اس سفر میں اُنہیں 1981 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا سب سے طویل القامت شخص تسلیم کیا گیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کیمطابق اس وقت عالم چنا کا قد 8 فٹ 2.5 انچ تھا۔

محمد عالم چنا نے امریکہ، فرانس، کینیڈا، جاپان، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کا دورہ کیا، بیشتر ممالک نے انہیں اپنے ملک کی شہریت کی پیشکش کی جسے انہوں نے اپنے ملک کی محبت کی وجہ سے ٹھکرا دیا۔

1998میں جب وہ گردوں کی خرابی کے باعث شدید بیمار ہوئے تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر انہیں علاج کیلئے امریکہ لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور 2 جولائی 1998ء کو نیویارک کے اسپتال میں وفات پاگئے۔

عالم چنا کو سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک کیا گیا۔

latest urdu news