اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی عوام امریکا سے غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کی توقع رکھتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام امریکا سے غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کی توقع رکھتی ہے۔

امریکی سفارتخانے میں 248 ویں یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر احسن اقبال نے کہا کہ وہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جہاں پاکستانی عوام امریکہ سے غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کی توقع رکھتے ہیں، وہیں امریکہ سے بھی مثبت توقعات ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی جمہوری خود ارادیت کے حق میں حمایت کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں کہ جتنا خود پاکستان۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی طور پر خطے کا سب سے اہم ملک ہے، قدرتی وسائل، انسانی وسائل اور ہنر سے مالا مال ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 30 سال سے کم عمر کے 60 فیصد باصلاحیت نوجوان اس ملک میں رہتے ہیں جو کہ بہت سے ممالک کا ایک اہم اثاثہ ہے، پاکستان میں سائنسی جدت، صنعت کاری کے بہترین مواقع اور پاکستان میں معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے خواہ ہیں۔

latest urdu news