اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 4 سے 7 جولائی کے درمیان درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

مرالہ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پنجاب پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب سے متصل علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔

عرفان کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔

شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

latest urdu news