اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو اب واپس قبول نہیں کیا جائے گا، رؤف حسن

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس قبول نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری کی برطرفی کا خط پارٹی سے جاری ہوچکا ہے اور اب فواد چوہدری اخلاقی طور پر تحریک انصاف پر تنقید کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

رؤف حسن کے مطابق مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس قبول نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 2 روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ فواد چوہدری سمیت پارٹی قیادت پر تنقید کرنے والے کو سخت جواب دیا جائے گا، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس پارٹی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز اور کوئی اختیار نہیں۔

latest urdu news