اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، یہ حادثاتی طور پر سیاست میں آجاتے ہیں، فواد چوہدری

جہلم، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ڈرائیور کہہ دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی wonderfull بغیرت کہہ دیا، ان جیسے لوگوں میں عقل نہیں، جب تک عمران خان جیل میں بند ہے اس وقت تک فلم بند ہے، ان سب کو دیکھ کر انجوائے کریں؟

دوسری جانب سابق آرمی چیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے انسان تھے، میں ان کے خلاف نہیں جانا چاہتا لیکن میں ان سے ملنا چاہتا ہوں اور ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جنرل صاحب نے یہ سب کیوں کیا، باجوہ کو الیکشن کرانے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے (ن) لیگ سے کہا کہ الیکشن نہ کروائیں، اگر ہم موجودہ آرمی چیف سے رابطہ کرتے تو حالات خراب نہیں ہونے تھے۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کا کوئی حق نہیں، بھاگتے ہوئے ہاتھی کی طرح فواد چوہدری کے فرار نے پوری پی ٹی آئی کو شرمندہ کر دیا تھا۔

latest urdu news