اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ قصبے کے ددڑ چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پوسٹ پر موجود 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں ہیوی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ کچے کے علاقے میں بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ کچے کے ڈاکوؤں نے ادھم مچائی ہوئی ہے۔

latest urdu news