اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ورلڈکپ میں ناکامی پر گیری کرسٹن نے رپورٹ جمع کرادی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے کانفڈنس رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی ہے جبکہ سینئر مینجر وہاب ریاض کچھ دن پہلے ہی اپنی رپورٹ جمع کروا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رپورٹ کا جائز ہ لے رہے ہیں۔

محسن نقوی کرکٹ بورڈ کے عہدیدارین اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کریں گے، مشاورت مکمل ہوجانے کے بعد مستقبل سے متعلق محسن نقوی فیصلے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کاکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم میں بہتری لانے کے متعلق بھی اپنی تجاویز دی ہیں۔

ہیڈ کوچ نے قومی کرکٹ ٹیم کی فٹنس پر بھی کافی سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔

latest urdu news