امریکی ریاست آرکنساس میں ایک دفاعی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی اور ایک لاپتا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ آرکنساس کے کیمڈن میں واقع جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز پلانٹ میں ہوا، لیکن ابھی تک حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں۔
کمپنی نے ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کو پائرو ٹیکنیکس کی وجہ سے حادثہ قرار دیا تھا، لیکن بعد کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ایک دھماکہ تھا۔
کمپنی نے کہا کہ وہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گی اور واقعے کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
کمپنی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد پلانٹ میں پراڈکشن کا عمل روک دیاگیا ہے، تاہم اس نے ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔