اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کے لیے جنگ جاری ہے، بیرسٹر سیف

پشاور، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کے لیے لڑائی جاری ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی شہزادی کا کہنا ہے کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا، آپ کے چچا اور والد کی حکومت میں آخر کون ہے کہ جو آپ کو کام کرنے نہیں دے رہا؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہزادی کے آنسو شریف خاندان میں اختلافات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کے لیے لڑائی جاری ہے اور نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف دراصل شہباز شریف کے خلاف ہیں، نواز گروپ اور شہباز گروپ آپس میں دست و گریبان ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی جانب سے شہباز شریف کی گردن دبائی جارہی ہے اور مریم نواز کا ہدف شہباز شریف اور ان کی حکومت ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کرسی کی اس لڑائی میں عوام رل رہی ہے لیکن شریف خاندان کو لوگوں کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔

latest urdu news