اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,646FansLike
10,016FollowersFollow
591,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کیا معلوم میری شادی پر امبانیوں کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائے، ربیکا خان

لاہور، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے کہا کہ کیا معلوم میری شادی پر امبانیوں کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائے۔

حال ہی میں ربیکا خان نے اپنے ایک وی لاگ میں مداحوں کیجانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

ربیکا خان نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا میں امبانی کی شادی کا ریکارڈ توڑوں گی، تو کیا پتا میری شادی پر ایسا ہی ہو جائے؟

ربیکا خان نے کہا کہ مجھ سے سینکڑوں لوگوں نے پوچھا ہے کہ تم نے صرف منگنی کی ہے اور شادی کیوں نہیں کی، انشاء اللہ اب ہماری شادی ہو جائے گی لیکن شادی سے پہلے ایسی منگنی اور پرتعیش تقریب میری خواہش تھی تو گھر والوں نے بھی میری خواہش دیکھ کر رضامندی ظاہر کر دی۔

شادی کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ربیکا خان نے کہا تیار رہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، میں ابھی شادی کی تاریخ کا نام نہیں لوں گی، ورنہ سارا مزہ برباد ہو جائے گا، شادی کی تقریبات بھی اچانک شروع ہو جائیں۔

ربیکا خان کا مزید یہ کہنا تھا کہ آنے والے واقعات شادی سے متعلق ہوں گے اور بہت جلد مداحوں کو سرپرائز دوں گی۔

latest urdu news