پنجاب، لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کردی گئی۔
فلور ملز کے نمائندوں نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان صوبائی وزیر بلال یاسین اور پاکستان فلور ملز یونین کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی جس کے بعد ملز نمائندوں نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو امداد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔