اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے 2 امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے، طالبان

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے 2 امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

دوحہ، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے میں 2 امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ان خیالات کا اظہار دوحہ میں اقوام متحدہ کے حکام اور 30 سے زائد غیر ملکی خصوصی ایلچی سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گوانتاناموبے کی بدنام زمانہ امریکی جیل میں اب بھی افغان قیدی موجود ہیں جن کی رہائی پر افغانستان میں موجود امریکی خصوصی ایلچی سے بات ہوئی ہے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان میں 2 امریکی شہری موجود ہیں اور ہم انہیں رہا کر سکتے ہیں تاہم بدلے میں امریکا کو گوانتاناموبے سے افغان قیدیوں کو بھی رہا کرنا ہوگا، امریکہ کی جانب سے ابھی تک اس معاملے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں