اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا، شیر افضل مروت

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔

اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف فرمائشی کیس بنائے گئے جہاں وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے کہ جہاں انکی سیٹنگ تھی، فواد چوہدری ہمارے خلاف بن بلائے مہمان کی طر ح بول رہے ہیں، لگتا ہے کہ کچھ بیرون ملک کے صحافیوں کو بھی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے باجوہ صاحب کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کا کام بھی کیا اور پارٹی کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ پارٹی قیادت ان کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کے پاس ہم پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، پارٹی کو سپورٹ کی ضرورت پڑنے پر ان جیسے لوگ بھاگ گئے، مجھے لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار کیا گیا، لیکن میں بھاگا نہیں تھا، پی ٹی آئی آئی جہلم نے خط لکھ کر بھیجا ہے کہ اگر فواد چوہدری پارٹی میں شامل ہوئے تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے، مجھے بتائیں کہ ان لوگوں کا کیا قصور ہوگا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے عمران خان نے بلایا ہے، 15 یا 16 تاریخ کو ان سے ملاقات ہوگی۔

latest urdu news