اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل گرفتار

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ نے عامر مغل کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کو اسلام آباد پولیس نے جولائی میں سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

دوسری جانب فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کے درمیان پی ٹی آئی قیادت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے۔

latest urdu news