اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بلوچستان: 5 بچے جوہر میں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع جھاؤ آواران کے علاقے میں جوہر میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان حکومت نے آواران میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اس دوران آواران کی ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے بتایا کہ آواران کے ضلع جھاؤ کے نواحی علاقے سرمسانی بٹ میں ایک ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کے لیے گڑھا کھودا تھا کہ جس میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کے مطابق 5 بچے تیرنے کے لیے پانی میں کودے لیکن پانی کی گہرائی کے باعث ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، ڈوبنے والے بچوں میں 3 بہنیں اور 2 بھائی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

latest urdu news