اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈرائیور سڑک کے بیچ ٹرک کھڑا کرکے جامن توڑنے لگا

لاہور میں ایک ٹرک ڈرائیور نے جامن توڑنے کیلئے اپنا ٹرک سڑک پر کھڑا کر دیا اور جامن اتارنے چلا گیا، ٹریفک اہلکار ٹرک ڈارئیور کو بلا کر اس سے لائسنس چیک کروانے کا کہا تو ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا۔

لاہور کی مصروف ترین شاہراہ کینال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے اطراف میں ایک ٹرک ڈرائیور نے درخت سے جامن اتارنے کی غرض سے ٹرک بیچ سڑک میں کھڑا کر جامن اتارنے لگا کہ جس سے ٹریفک متاثر ہوگئی۔

ٹریفک اہلکار نے ڈرائیور کی اس حرکت پر اس سے لائسنس مانگا تو ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا۔

ٹریفک کنٹرولر نذیر محمد نے ٹرک کے فرنٹ سائڈ پر لٹک کر ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، 1 کلومیٹر تک ٹریفک اہلکار کیجانب سے ٹرک ڈرائیور کو روکنے کا سلسلہ جاری رہا، تاہم ٹرک ڈرائیور نے عوام کے روکنے پر مجبوراََ ٹرک روک لیا۔

ٹریفک اہلکار نے ٹرک ڈرائیور کو قریبی پولیس اسٹیشن لیجا کر پولیس کے حوالے کردیا ہے، پولیس کیجانب سے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش جاری ہے۔

latest urdu news