اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فالسے کا جوس بتا کر کیمیکل والا شربت بیچنے والے پر بھاری جرمانہ عائد

ٹھیلے پر فالسے کا جوس بتا کر کیمیکل والا شربت فروخت کرنے والے کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے بھاری جرمانہ کردیا۔

محکمہ خوراک سندھ نے کارروائی کے نتیجے میں مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کیمیکل والے شربت کو تلف کردیا۔

ترجمان محکمہ خوراک سندھ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے گلشن اقبال بلاک 11 میں شربت کے اسٹال کے خلاف کارروائی کی، اس دوران فروخت ہونے والے کیمیکل سیرپ کو تلف کردیا گیا ہے اور معاملے میں اسٹال کے مالک پر مبینہ طور پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹھیلے والے فالسے یا کسی بھی فروٹ کی جگہ کیمیکل سے بنا رنگدار جوس فروخت کر رہے ہیں، کیمیکل والا شربت فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ نے ویسٹ ریجن میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور تین فیکٹریوں کی کینٹینوں پر ایس او پی کی خلاف ورزی پر تین لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔

latest urdu news