اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

12 جولائی کو اسلام آباد میں ہر صورت میں دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد کے کسی اہم مقام پر ضرور دھرنا دیں گے۔

لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو اسلام آباد کے کسی اہم مقام پر ضرور دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس دھرنے کا ایجنڈا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے زائد ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے، حکومت نے اگر دھرنے میں خلل ڈالا تو اس کے نتائج خود ہی بھگتے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پرامن مظاہرہ ہمارا حق ہے، لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے ملک بھر میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں اور جماعت اسلامی کا یہ مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس آئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پی کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ہے، اسی لیے اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ عوامی تحفظات کی وجہ سے عوام سے اتحاد کرتے ہیں۔

latest urdu news